Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائپر کی کھیپ میں 22 لاکھ 50 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط

’وائپر کے ربڑ کے نیچے خفیہ خانہ بنا رکھا تھا جس میں ممنوعہ گولیاں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھیں‘۔
جدہ اسلامی بندرگاہ کے کسٹم حکام نے وائپر کی کھیپ میں نشہ آور گولیوں کی بڑی مقدار پکڑی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی  وائپر کی کھیپ میں 22 لاکھ 50 ہزار گولیاں پکڑی گئی ہیں۔
ادارہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’وائپر کی کھیپ وصول کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے‘۔
’مذکورہ  شخص شامی تارک وطن ہے  اور اس سے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’وائپر کے ربڑ کے نیچے خفیہ خانہ بنا رکھا تھا جس میں ممنوعہ گولیاں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’محکمہ کسٹم کے تعاون سے وائپر کی کھیپ کو معمول کے مطابق ریلیز کردیا گیا تاکہ ملوث شخص کو گرفتار کیا جاسکے‘۔

شیئر: