Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں چھ سال کے دوران 12 فضائی حادثات

سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے 10 سفارشات کی گئی ہیں(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں گزشتہ چھ برس کے  دوران 12 فضائی حادثات ہوئے ہیں۔ 
الوطن اخبار نے سعودی ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو کے ریکارڈ کے حوالے سے بتایا کہ ’سال رواں 2022 کے دوران دو فضائی حادثات ہوئ۔ اگست کے شروع میں عسیرمیں حادثہ ہوا جبکہ  دو روز قبل ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ پر حادثہ پیش آیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ’2021 کے دوران 4 لاکھ 83 ہزار 688 پروازیں ریکارڈ پر آئیں۔ فی ہزار پرواز 0.34 حادثات ریکارڈ پرآئے‘۔ 
فضائی حادثات کی تحقیقات کے بعد سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے 10 سفارشات کی گئی ہیں۔
 

شیئر: