Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں چھوٹا جہاز سمندر میں گرگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

’جہاز خشکی سے 30 میٹر دور سمندر میں گرا ہے‘ فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ برائے ہوائی حادثات نے کہا ہے کہ حریضہ ہوا بازی کلب کا ایک چھوٹا جہاز سمندر میں گر گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’حادثے کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جہاز خشکی سے 30 میٹر دور سمندر میں گرا ہے جبکہ پائلٹ اور اس کے معاون کو بچالیا گیا ہے‘۔
’دونوں کو عسیر مرکزی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے‘۔

شیئر: