Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین کی ریاض میں منگنی 

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی، ملکہ رانیا اور دیگر شخصیات موجود تھیں( فوٹو ٹوئٹر)
 اردنی ولی عہد شہزادہ الحسین کی منگنی بدھ 17 اگست کو سعودی دارلحکومت ریاض میں رجوۃ خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز آل سیف ہوئی ہے۔
اردنی نیوز ایجنسی پیٹرا کے مطابق اس موقع پراردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی، ملکہ رانیا، اردن کے حکمراں خاندان کے شہزادہ الحسن بن طلال، شہزادہ ہاشم بن عبداللہ الثانی، شہزادہ علی بن حسین، شہزادہ ہاشم بن حسین، شہزادہ غازی بن محمد، شہزادہ راشد بن حسن اور آل سیف خاندان کی متعدد شخصیات موجود تھیں۔ 
اردنی ایوان شاہی نے منگنی سے متعلق بیان جاری کیا۔ شاہ عبداللہ الثانی اور ملکہ رانیا کو مبارکباد دی ہے۔
بیان میں ولی عہد شہزادہ الحسین بن الثانی اور رجوۃ خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز آل سیف کو کامیاب، خوشگوار اور پرمسرت زندگی گزارنے کی آرزو ظاہر کی گئی ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق اردنی ولی عہد کی منگیتر رجوۃ بنت خالد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ وہ 28 اپریل 1994 کو ریاض میں پیدا ہوئیں۔ والد کا نام خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز آل سیف، والدہ کا نام ھزۃ بنت نایف عبدالعزیز احمد السدیری ہے۔  
رجوۃ بنت خالد نے ثانوی کی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی پھر امریکن یونیورسٹی سیراکیوس، نیویارک کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ سے گریجویشن کیا ہے۔ 

شیئر: