Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساھر کیمرے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کرتے

ریاض (نیوزڈیسک) محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ساھر کیمرے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی ریکارڈ نہیں کرتے۔ محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساھر کیمرے حد رفتار سے تجاوز ، ریڈ سگنل اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ محکمہ ٹریفک نے مختلف سگنلوں پر ایسے کیمرے نصب کئے ہیں جو سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی یا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنیوالوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خلاف ورزیاں محکمہ  ٹریفک کے اہلکار ریکارڈ کرتے ہیں۔ سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کے استعمال کی خلاف ورزی کیلئے ڈرائیور کو روکنا ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا میں نئے کیمروں کی تنصیب کی خبر بے بنیاد ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: