Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ میں جون کے آخر تک سعودی خواتین کا تناسب 32.9 فیصد

79 ہزار 641 سعودی خواتین نے آن لائن ڈیوٹی سسٹم سے استفادہ کیا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ سال رواں 2022 کی دوسری سہ ماہی کے دوران لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کا تناسب 32.9 فیصد تک پہنچ گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی 15 برس سے زیادہ عمر کی سعودی لڑکیوں کی شرح  33.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے اور بااختیار بنانے کے حوالے سے وزارت کے مشن کی بڑی کامیابی ہے۔
وزارت افرادی قوت نےکہا ہے کہ لیبر مارکیٹ میں سعودی خواتین کو  بااختیار بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں چنانچہ  71612 خواتین نے فلیکس ایبل ڈیوٹی سسٹم سے فائدہ اٹھایا جبکہ 8 لاکھ 37 ہزار  911 خواتین نے فری لانس سکیم سے فائدہ اٹھایا۔ علاوہ ازیں 79 ہزار 641 سعودی خواتین نے آن لائن ڈیوٹی سسٹم سے استفادہ کیا۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ اس نے لیبر مارکیٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد ورکشاپس کا اہتمام کیا۔ اس سلسلے میں عالمی بینک اور برادر ملکوں کے اداروں کو بھی شریک کیا گیا۔ شریک عہدیداروں اور ماہرین کے ساتھ اس بات پر مباحثہ ہوا کہ سرکاری اور نجی اداروں میں خواتین کو کلیدی عہدوں پر فائز کرنے کی راہ میں حائل چیلنج کیا ہیں اور ان سے کس طرح  نمٹا جاسکتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: