Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تکنیکی خرابی دور کر کے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی: پی ٹی اے

’شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال‘ کو انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ بتایا گیا تھا (فائل فوٹو: پی ٹی سی ایل، ٹوئٹر)
پاکستان میں ’تکنیکی مسائل کی وجہ سے‘ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں انٹرنیٹ خرابی کا مسئلہ حل کر لیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعہ کی سہ پہر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ’تکنیکی مسئلہ حل کر کے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا ہے۔‘
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں پی ٹی اے نے مسئلہ کی نشاندہی کرتے ہوئے ’پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک میں خرابی‘ کو انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا سبب قرار دیا تھا۔

قبل ازیں پاکستان میں وائس اور ڈیٹا خدمات فراہم کرنے والے ادارے پی ٹی سی ایل نے بھی اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پیداکردہ خرابی درست کر کے انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔‘
پی ٹی سی ایل نے ’صارفین کو ہونے والی مشکلات‘ پر ان سے ’معذرت‘ کی تھی۔

جمعہ کی صبح ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آنے کے بعد پی ٹی سی ایل نے ’شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال‘ کو سروسز میں تعطل کی وجہ قرار دیا تھا۔

شیئر: