Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کی ریلی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جلسے جلوس پر پابندی یاد دلا دی

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے (فائل فوٹو: اسلام آباد پولیس)
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی ہے۔
جمعہ کی شام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیے گئے نوٹیفیکیشن کے ساتھ واضح کیا گیا ہے کہ ’شہر میں پانچ سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔‘
ٹویٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ عوامی اجتماع پر ’یہ پابندی 23 جولائی سے نافذ ہے۔‘

ڈپٹی کمشنر کی ٹویٹ کے ساتھ ایک سرکاری حکم نامے کا سکین بھی لگایا گیا ہے جس پر 23 جولائی 2022 کی تاریخ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہریار عرفان خان کے دستخط موجود ہیں۔
اس حکمنامے کے مطابق ’’ضلع اسلام آباد کی حدود میں واقع عوامی مقامات بشمول ریڈ زون پانچ سا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔‘۔
ڈپٹی کمشنر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سابق وزیراعظم عمران خان نے سنیچر کو مغرب کے بعد اسلام آباد میں ریلی کا اعلان کیا ہے۔
اپنی ٹویٹ اور میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی رہنما ’شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف ریلی نکالیں گے۔‘
 

شیئر:

متعلقہ خبریں