Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ، مکسڈ مارشل آرٹس میں سعودی کھلاڑی کا گولڈ میڈل

62 کلو گرام سے کم کیٹگری کے مقابلے میں امریکی کھلاڑی کو شکست دی(فوٹو ایس پی اے)
مکسڈ مارشل آرٹس کی سعودی قومی ٹیم کے کھلاڑی عبدالالہ میرعالم نے امریکی کطلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
سعودی کھلاڑی نے ابوظبی میں منعقدہ یوتھ ورلڈ چیمپیئن شپ میں 62 کلو گرام سے کم کیٹگری کے مقابلے میں امریکی کھلاڑی ایزک اسپرازا کو شکست دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق’ عبدالالہ میرعالم نے مارشل آرٹس میں سعودی عرب کےلیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مقابلے میں دنیا کے بہترین کھلاڑی شریک تھے۔ گولڈ میڈل کے لیے مقابلہ مشکل تھا‘۔ 
مارشل آرٹس سعودی فیڈریشن کے چیئرمین عبدالعزیز جلیدان نے کہا کہ ’کامیابی پرخوشی ہوئی۔ میرے وطن کو یہ منفرد کامیابی مبارک ہو‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’اس کامیابی کے پیچھے سرکاری سرپرستی کا بڑا دخل ہے۔ مزید میڈلز اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت جاری رکھیں گے‘۔

شیئر: