Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز سے امارات کے سفیر اور ڈپٹی سفیر کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: پی ایم ایل این)
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے جاتی عمرا ملاقات کی ہے۔
پیر کو پاکستان مسلم لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں امارات کے ڈپٹی سفیر راشد علی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

شیئر: