Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی سیاحوں کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے پر پیش آیا‘

سعودی ناظم الامور نے ھسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی ہے( فوٹو سبق)
انقرہ میں سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور نے ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ناظم الامور نے حادثے میں زخمیوں کے علاج کے بارے میں اطمینان حاصل کیا۔
قبل ازیں ترکی میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا تھا کہ ٹریفک حادثے میں 18 سعودی شہری زخمی ہوئے۔ ان میں سے چھ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق ترک حکام نے کہا ہے کہ’ شمالی کوہستانی علاقے ریز میں سعودی سیاحوں کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا‘۔
 سعودی سیاحوں کی جس بس کو حادثہ پیش آیا اس میں مدینہ منورہ ریجن میں ذہنی صحت ہسپتال کے ڈائریکٹرڈاکٹر احمد حافظ بھی موجود تھے۔
 انہوں نے زخمیوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔
ڈاکٹراحمد حافظ نے بتایا کہ’ ریز میں پہاڑی علاقے سے اتر رہے تھے۔ راستہ پرخطر تھا۔ اسی دوران ڈرائیور نے بس کے عقبی ٹائر سے اٹھنے والا دھواں دیکھا اور  منع کرنے کے باوجود ٹائروں پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا‘۔
’ٹائروں پر ٹھنڈا پانی ڈالے جانے کے باعث بریک فیل ہوگئے اور ڈرائیور بس کو کنٹرول نہیں کرسکا۔ بس دائیں بائیں جھولتی رہی اور ڈھلوان  کے نیچے ایک پہاڑی چٹان سے ٹکرا گئی‘۔
’ہلال احمر کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ریز ہسپتال منتقل کیا‘۔ 

شیئر: