Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان سے لدے دو طیارے سوڈان بھیج دیے 

شاہ سلمان کی ہدایت پر امدادی سامان کی فراہمی کا آپریشن شروع کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈانی سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان سے لدے دو طیارے ریاض سے خرطوم بھیجے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی  اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر منگل سے طیاروں کے ذریعے امدادی سامان کی فراہمی کا آپریشن شروع کیا گیا ہے‘۔

 سوڈان میں سعودی سفیر اور دیگر حکام نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ وصول کی(فوٹو ایس پی اے)

بارش اور سیلاب سے متاثرہ سوڈانی بھائیوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد دی جارہی ہے۔ سیلاب اور بارش سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ 
ڈاکٹر الربیعہ نے بتایا کہ ’100 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم بھی ہمراہ ہے جو کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان کی تقسیم اپنی نگرانی میں کرائے گی‘۔
 سوڈان میں متعین سعودی سفیر علی بن حسن جعفر اورسوڈانی حکام نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ وصول کی۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ’ امدادی سامان سوڈان کے مختلف علاقوں اور شہروں میں سیلاب سے متاثرین کی مدد  کے لیے فراہم کیا جارہا ہے‘۔ 

شیئر: