Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سپاٹیفائی پر کون سے گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں؟

’کہانی سنو 2.0‘ مئی 2022 میں ریلیز ہونا والا کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا ہے۔ (فوٹو: سپاٹیفائی)
میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹیفائی نے دنیا بھر میں میوزک سٹریمنگ کو ایک نیا رخ دیا ہے۔
سپاٹیفائی پر دنیا بھر سے روزانہ ہزاروں گانے اپلوڈ ہوتے ہیں جنہیں لاکھوں کی تعداد میں سنا جاتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں جمعے کو سپاٹیفائی پر پاکستان میں کون سے گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

1: ’سَمر ہائی‘

’سمر ہائی‘ انڈین نژاد کینیڈین سنگر اے پی ڈھلون کا رواں ماہ ریلیز ہونے والا نیا گانا ہے جو سپاٹیفائی پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
’کہندی ہوندی سی‘ گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اے پی ڈھلون کا یہ گانا 92 لاکھ بار سپاٹیفائی پر سنا گیا ہے۔

2: ’کہانی سنو 2.0‘

’کہانی سنو 2.0‘ مئی 2022 میں ریلیز ہونا والا کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا ہے۔
اس سے پہلے کیفی خلیل رواں سال کوک سٹوڈیو کے سیزن میں ’کناں یاری‘ جیسا بلاک بسٹر گانا بھی دے چکے ہیں۔
سپاٹیفائی پر چار لاکھ 78 ہزار سے زائد بار سنا جانے والا یہ گانا پاکستان میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس گانے کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کی جانب سے تبصرے دیکھے جارہے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’ہر رات کہانی سنو 2.0 پر رونا ایک لائف سٹائل بن گیا ہے۔‘

اریبہ نے لکھا ہے کہ ’کیفی خلیل کا کہانی سنو 2.0 اتنا پرسکون ہے کہ مجھے اچھا لگ رہا ہے، آپ سب لوگ ضرور سنیں۔‘

میمونہ ایچ خواجہ کہتی ہیں کہ ’کہانی سنو 2.0 مجھے بُری طرح رولا دیتا ہے۔‘

3: ’کولڈ آورز‘

علیم آر کے اور عمیر کا ریلیز ہونے والا ریپ میوزک طرز کا یہ گانا سپاٹیفائی پر تیسرا نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس گانے میں علیم اور عمیر روزانہ کی زندگی پر طنز کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
’کولڈ آوورز‘ کو سپاٹیفائی پر ابھی تک ایک لاکھ بار سنا جا چکا ہے۔

شیئر: