Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ملائیشیا کے وزرا کی ملاقات، فوڈ سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں کے وزرا نے سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمن الفضلی نے جمعے کو ریاض میں ملائیشیا کے وزیر زراعت اور فوڈ انڈسٹریز رونالڈ کینڈی سےملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران فوڈ سیکیورٹی میں تعاون اور دونوں ملکوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کا مقصد شراکت داری اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔
دونوں وزرا نے اپنے ملک میں دستیاب ترجیحی فائدے کی سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پرسعودی عرب اور ملائیشیا کے دیگر اعلی حکام موجود تھے۔

شیئر: