Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا مزید سعودی سیاحوں کے خیر مقدم کے لیے تیار

وفد نے سعودی شہروں ریاض، دمام اور جدہ کا دورہ کیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
ملائیشیا کی وزارت سیاحت نے عالمی منڈی میں ملائیشیا کو ممتاز سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کی نئی حکمت عملی کے تحت سعودی عرب کے دورے کا اختتام کیا ہے۔
خیال رہے کہ ملائیشیا نے یکم اپریل کو بین الاقوامی مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے دورے کا مقصد بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنا اور ملائیشیا کی سیاحت کی صنعت میں مضبوط بحالی کو فروغ دینا تھا۔
ملائیشیا کے سیاحتی حکام نے 21 سے 29 مئی تک سعودی شہروں ریاض، دمام اور جدہ کا دورہ کیا۔
ٹورازم ملائیشیا کے چیئرمین ٹریول ایجنٹس، ہوٹل مالکان، ریزورٹ مالکان اور سرکاری ٹورازم حکام کے ایک وفد کے ساتھ مملکت پہنچے تھے۔
سعودی اتھارٹی کے نمائندوں نے ٹورآپریٹرز، میڈیا کے نمائندوں اور سعودیہ کے سینئیرایگزیکٹوز سے ملائیشیا میں سہولتوں اور پرکشش مقامات کا جائزہ لینے اور ملائیشیا کے سیاحتی شعبے کی طرف سے پیش کردہ امکانات کو ظاہر کرنے کے لیے ملاقات کی۔
سعودی مارکیٹ سیاحت کے اخراجات کے لحاظ سے ملائیشیا میں فی کس سب سے زیادہ حصہ ڈالتی ہے۔
سعودی سیاحوں نے ملائیشیا میں کورونا کی وبا سے پہلے 10 رات کے قیام میں اوسطً 11 ہزار 660 رنگٹ ( 2673) ڈالر خرچ کیے۔
ملائیشیا نے 2019 میں کورونا کی وبا سے پہلے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے تین لاکھ 97 ہزار 726 سیاح حاصل کیے تھے۔
سعودی عرب ملائیشیا کی مارکیٹ میں ایک لاکھ 21 ہزار 444 سیاحوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جو مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے علاقوں سے آنے والے 30 فیصد سیاحوں کے برابر ہے۔
یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 8.2 فیصد زیادہ تھی۔
ملائیشیا کی سیاحت کے سربراہ نے سعودی عرب کے دورے میں کہا کہ ’ہمیں ملائیشیا میں مزید عرب سیاحوں اور خاص طور پر سعودی سیاحوں کی آمد پر خوشی ہے جو گزشتہ سالوں میں ملائیشیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کے پابند ہیں۔‘

شیئر: