Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسلمان خواتین کا مذاق اڑانا ہمارے قوم پرست انڈینز کا پسندیدہ کھیل ہے‘

گذشتہ رات انڈیا نے پاکستان کو ایشیا کپ کے میچ میں پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا۔ (تصویر: اے ایف پی)
ایشیا کپ میں گذشتہ رات انڈیا نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے پانچ وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد انڈیا میں کرکٹ سے پیار کرنے والے یقیناً جشن منا رہے ہوں گے۔
لیکن اگر انڈین سوشل میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو آپ کو کچھ ایسے چہرے بھی نظر آئیں گے جو اپنے ہی ملک کے شہریوں کو پاکستانی ہونے کا طعنہ دے رہے ہوں گے یا ان کے انڈین ہونے پر سوال اٹھا رہے ہوں گے۔
گذشتہ رات انڈیا کے جیتنے کے بعد انڈیا کی مشہور ریڈیو ہوسٹ صائمہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’ہم جیت گئے، کیا میچ تھا۔‘
ان کو اس ٹویٹ پر رپلائی دینے والوں میں دائیں بازو کی جماعتوں کے حامی رشی بگڑی بھی تھے۔ انہوں نے لکھا ’نہیں میم، یہ انڈیا ہے جو میچ جیتا ہے۔‘
اونش باریا نے لکھا ’لیکن آج تو انڈیا ہے جو میچ جیتا ہے۔ آپ کس کے لیے جشن منارہی ہیں؟

جہاں لوگ ان پر بے جا تنقید کر رہے تھے وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو صائمہ کے ساتھ کھڑے ان کی دلجوئی کرتے ہوئے نظر آئے۔
روہنی سنگھ نے صائمہ کی ٹویٹ کو قوٹ کرتے ہوئے لکھا ’اس ٹویٹ پر آنے والے جوابات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مسلمان خواتین کو کس طرح کی بدمعاشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘

ایک اور صارف نے صائمہ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ کو بھول جائیں، ٹوئٹر پر مسلمان خواتین کا مذاق اڑانا ہمارے قوم پرست انڈینز کا پسندیدہ کھیل ہے۔‘

اتوار کی رات کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔
پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
انڈیا کی جیت میں ہاردک پانڈیا نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 33 رنز سکور کیے۔ آخری اوور کے چوتھی گیند پر پانڈیا نے چھکا لگا کر انڈیا کو فتح سے ہمکنار کیا۔

شیئر: