Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارک وطن کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر شہری گرفتار

دونوں کو کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے عسیرریجن کی المجاردہ گورنریٹ کے سیکیورٹی کنٹرول سینٹر نے بتایا ہے کہ ایک شہری اور غیرملکی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق المجاردہ گورنریٹ کی پولیس نے بتایا کہ سعودی شہری سرحدی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ایتھوپین شہری کو اپنی گاڑی سے منتقل کررہا تھا۔
المجاردہ پولیس ترجمان کے مطابق زیر حراست افراد کو ابتدائی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم شخص کو رہائش، سفر کی سہولت اور روزگار فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔ اس پر 15 سال قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ رہائش کے لیے فراہم کردہ گھر اور سفر کی سہولت میں استعمال کی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔
پولیس ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا کہ اگر کوئی ایسی خلاف ورزی نظر آئے تو فوری طور پر اطلاع کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: