Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو سے 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 7 پیسے، ڈیزل کی وقیمت میں دو روپے 99 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے  پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روزہ نظرثانی میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل اور شرح مبادلہ میں تبدیلی کے پیش نظر جزوی اضافے پرغور کیا۔
بیان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔
بیان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دو روپے سات پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 99 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 79 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 21 بجے سے ہوجائے گا۔

شیئر: