Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاکم دبئی کی پاکستانی سیلاب زدگان کے لیے 50 ملین درہم کی امداد

امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت دی جائے گی (فوٹو البیان)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کردی۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق  ورلڈ فوڈ پروگرام اور ’شیخ محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انشیٹوز‘ MBRGI کے تحت خوراک کی شکل میں سیلاب  متاثرین کو امداد فراہم ہوگی۔
پاکستان میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں اور کئی ہزار کلو میٹر سڑکیں زیر آب آچکی ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی سیلاب زدگان کو فوری امداد فراہم کرنے کے  لیے فضائی پل کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا۔ جس کے تحت متاثرین کو شیلٹرز، خوراک اور طبی سامان شامل تھا۔
پاکستان  میں گزشتہ ہفتوں کے دوران ہونے والی بارشیں گزشتہ  30 سال کے ریکارڈ سے 4 گنا زیادہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات  مسلم و برادر ممالک کو قدرتی آفات اور بحرانوں سے بچانے اور انہیں امداد  فراہم کرنے میں ہمیشہ آگے رہا ہے اور پاکستان  میں سیلاب سے متاثرین کی امداد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جسے امارات اپنا فرض سمجھتا ہے۔
محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل انشیٹوز MBRGI جو 2015 میں قائم کیا گیا تھا اس کے  تحت مختلف انسانیت نواز خدمات انجام دی جاتی ہیں اور اس کا سلسلہ جاری ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: