Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے

پاکستان کے خلاف انڈین ٹیم کو فتح دلانے میں رویندرا جڈیجہ نے اہم کردار ادا کیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ ایشیا کپ سے انجری سے باعث باہر ہو گئے ہیں۔
جمعے کو انڈین کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر رویندر جڈیجہ کی انجری کی خبر جاری کی گئی ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق رویندر جڈیجہ کے دائیں گھٹنے میں انجری ہوئی ہے، اس وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

رویندرا جڈیجہ کی جگہ ٹیم میں سپنر اکشر پٹیل کو شامل کرلیا گیا ہے۔
اکشر پٹیل کو ایشیا کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا تاہم رویندرا جڈیجہ کے ٹیم سے باہر ہونے پر انھیں اب مرکزی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
رویندرا جڈیجہ ایشیا کپ سے باہر ہونے والے انڈیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں، اس سے پہلے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایشیا کپ سے انجری کے باعث باہر ہوچکے ہیں۔
ایشیا کپ سے رویندرا جڈیجہ کی دستبرداری انڈین ٹیم کے لیے کافی مشکلات پیدا کرسکتی ہے کیونکہ 28 اگست کو پاکستان کے خلاف انڈین ٹیم کو فتح دلانے میں رویندرا جڈیجہ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
 ایشیا کپ کے سپر فور کے مرحلے میں انڈین ٹیم چار ستمبر کو پاکستان یا ہانگ کانگ، چھ سمتبر کو سری لنکا اور آٹھ ستمبر کو افغانستان سے اپنا میچ کھیلے گئی۔

شیئر: