Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی کافی کا سال‘ فلائی ناس کے ساتھ شروع

فلائنس کے مسافروں کو پروازوں کے دوران مفت سعودی کافی، سال کے آخر تک فراہم کی جائے گی۔ (فوٹو: سپلائیڈ)
سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے کلنری آرٹ اتھارٹی اور فلائی ناس ایئرلائن کے تعاون سے فلائنس کے جہازوں میں سے ایک پر ’سعودی کافی کا سال‘ کے اقدام کو فعال کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس اقدام کے حوالے سے گرافکس فلائنس بورڈنگ پاسز اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کے رجسٹریشن بینرز پر ملیں گے۔ جبکہ فلائی ناس کے مسافروں کو پروازوں کے دوران مفت سعودی کافی، سال کے آخر تک ’سعودی کافی کا سال‘ کے گرافک ڈیزائنوں سے سجے کپوں میں فراہم کی جائے گی۔
2022 کے اس اقدام، جس کو کوالٹی آف لائف پروگرام سے بھی تعاون حاصل ہے، میں مختلف سرگرمیاں، شراکت داریاں اور پروموشنز شامل ہوں گے تاکہ مملکت کے کافی کے بھرپور ورثے کو منایا جا سکے۔
سعودی عرب دنیا میں کافی کے سب سے بڑے صارفین میں سے ایک ہے، اور مملکت کے ویژن 2030 پروگرام کے منصوبوں کے مطابق گھریلو کافی کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنا، کھپت اور اقتصادی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔
سعودی عرب میں کافی کی کاشت کے لیے جازان، اسیر اور البہا سب سے بہتر ہیں۔
وزارت ثقافت مملکت کے شہروں اور علاقوں میں 2022 کے آغاز سے ’سعودی کافی کے سال‘ سے متعلق بہت سی تقریبات کا انعقاد کر چکی ہے۔

شیئر: