Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقات

ملالہ نے رابطہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنی سوانح حیات پیش کی۔(فوٹوٹوئٹر رابطہ عالم اسلامی)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد ا لعیسی سے سنیچر کوسب سے کم عمر  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے تعلیم نسواں کے حوالے ملالہ یوسفزئی کے کام کوسراہا۔ 

سیکرٹری جنرل نے تعلیم نسواں کے حوالے ملالہ کے کام کوسراہا۔ (فوٹو ٹوئٹر رابطہ عالم اسلامی)

ملالہ یوسفزئی نے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے دنیا بھرمیں  تعلیم نسواں کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف ہے۔
ملاقات کے موقع پر ملالہ نے رابطہ کے سیکریٹری جنرل کو اپنی سوانح حیات’ میں ہوں ملالہ‘ بھی پیش کی۔

شیئر: