Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی، سوشل میڈیا پر وڈیو زیر بحث

سب سے طویل شادی 25 برس قائم رہی جبکہ سب سے کم 2 ماہ چلی(فوٹو المرصد)
سعودی عرب میں ایک شہری کی وڈیو سوشل میڈیا زیر بحث ہے جس میں شہری نے فخریہ انداز میں دعوی کیا کہ’ اس نے 53 شادیاں کی ہیں‘۔
المدینہ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پرسعودی شہری کی وڈیو وائرل ہوتے ہی بحث چل پڑی ہے۔
اکثریت نے اسے منفی سوچ کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ یہ کوئی قابل فخربات نہیں جبکہ کچھ  نے اس کی حمایت کی‘۔ 
ٹوئٹرپروائرل وڈیو میں شہری کویہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’اس کی سب سے طویل شادی 25 برس قائم رہی جبکہ سب سے کم 2 ماہ چلی‘۔ 
وڈیو میں اس شخص کا کہنا تھا کہ’ مردوں کو چا ہیے کہ اس معاملے میں ڈریں نہیں ‘۔ 
سوشل میڈیا پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی فخر کی بات نہیں، معاشرے میں خواتین کا مقام ہے۔ تماشا نہ بناو کہ شادی کرو اور طلاق دے دو‘۔
متعدد شادیاں کرنے کے دعویدارسعودی شہری نے  وڈیو میں اپنے بچوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ 

شیئر: