Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں زیورات کی چوری اور غیر قانونی ترسیل زر پر 3 غیرملکی گرفتار 

مسروقہ زیورات کی مالیت 4 لاکھ 54 ہزار 430 ریال ہے(فوٹو ehjl(
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے زیورات چوری کرنے اور مالیاتی دھوکہ دہی  پر ایک شامی اور ایک اردنی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق ’ریاض میں مقیم شامی شہری کی مدد سے غیر قانونی ترسیل زر کا بھی پتہ چلا ہے۔ اس بنیاد پر ایک اور شامی کی گرفتاری عمل میں آئی‘۔ 
ریاض میں مقیم شامی شہری نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے اردنی اور شامی شہری کو ترسیل زر کی سہولت فراہم کی تھی۔  
ریاض پولیس نے بتایا کہ ’مسروقہ زیورات کی مالیت 4 لاکھ 54 ہزار 430 ریال ہے۔ سونے کے 6 بسکٹ اور 16 اے ٹی ایم کارڈ غیر ملکیوں کے قبضے سے برآمد ہوئے‘۔
’تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔

شیئر: