Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسکو نے ینبع انڈسٹریل سٹی کو دوسرا لرننگ سٹی تسلیم کر لیا

2020 میں جبیل انڈسٹریل سٹی کو دنیا کے لرننگ سٹیز میں شامل کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
اقوام متحدہ کے ماتحت تربیت، سائنس و ثقافت کی تنظیم یونیسکو نے کہا ہے کہ ینبع انڈسٹریل سٹی کو الجبیل انڈسٹریل سٹی کے بعد مملکت کا دوسرا لرننگ سٹی تسلیم کیا گیا ہے۔ 2020 میں جبیل انڈسٹریل سٹی کو دنیا کے لرننگ سٹیز میں شامل کیا گیا تھا۔ 

یونیسکو نے اس حوالے سے معیار مقرر کیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یونیسکو نے ینبع انڈسٹریل سٹی کو لرننگ سٹی کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ اس میں تعلیم کے اچھے معیار اور معاشرے کے تمام افراد کو زندگی بھر سیکھنے کا ماحول فراہم کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔ 
سعودی وزارت تعلیم ینبع رائل کمیشن کے تعاون سے مملکت بھر میں لرننگ سٹیز پروجیکٹ نافذ کر رہی ہے۔
سعودی وزارت تعلیم ینبع میں رائل کمیشن کی شراکت سے لرننگ سٹیز کے حوالے سے یونیسکو کے سٹینڈرڈ پر عمل پیرا ہے۔
یونیسکو نے جو اہم معیار مقرر کیا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ زندگی بھر شہر کے تمام باشندوں کو سیکھنے کا موقع میسر ہو۔ 
 دوسرا معیار یہ ہے کہ مطلوبہ معلومات رہنمائی اور مدد فراہم ہو۔ 
کمیونٹی سینٹرز اور فیملیز کے دائرے میں لرننگ سینٹرز مہیا ہوں۔ معذوروں کو تعلیم کی بنیادی ضروریات مہیا ہوں۔ سرکاری اور نجی اداروں کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے مدد کا بندوبست ہو۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: