Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کو صحت خدمات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وزارت حج و عمرہ تمام انتظامات کی نگرانی کرے گی( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت اور وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو صحت خدمات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے بموجب حج اور عمرے پر آنے والوں کو وزارت صحت صحت مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ حفظان صحت کی سہولتیں مہیا کرنے کا اہتمام کرے گی جبکہ وزارت حج و عمرہ انتظامات کی نگرانی کرے گی۔
 علاوہ ازیں وزارت صحت اور وزارت حج و عمرہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد بہتر بنائی جائے گی۔ 
مفاہمتی یادداشت کے تحت طے کیا گیا ہے کہ مختلف اقدامات کے ذریعے صحت تجربات کا تبادلہ ہوگا۔
 دونوں وزارتیں اپنے اپنے دائرے میں زائرین کو مختلف سہولتیں فراہم کریں گی۔ اس حوالے سے پیش آنے والی مشکلات اور مسائل بھی حل کیے جاُئیں گے۔

شیئر: