Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 211 طلبہ کو ثقافتی سکالرشپ پر بھیجے گا

طلبہ کی ٹیوشن فیس اور تمام سٹیڈی اخراجات شامل ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت 211 طلبہ کو بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سکالرشپ پر بھیج رہی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت کی زیر نگرانی ثقافتی سکالرشپ پروگرام شہریوں کو آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں مہارت رکھنے اور باصلاحیت شہریوں کو لیبر مارکیٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں حصہ لینے والے طلبہ کی ٹیوشن فیس اور تمام سٹیڈی اخراجات شامل ہیں۔
طلبہ کے اس گروپ میں 133 خواتین اور 78 مرد شامل ہیں، دسمبر 2019 میں پہلی بار شروع ہونے والے پروگرام کے بعد سے یہ ساتواں گروپ ہے۔
211 طلبہ میں سے 123 بیچلر ڈگری، 83 ماسٹر ڈگری اور پانچ پی ایچ ڈی پروگرامز ہیں۔
طلبہ کی سپیشلائزیشن میں خوراک اور سائنس ٹیکنالوجی،تھیٹر،موسیقی، ورثہ اور آثار قدیمہ، فیشن ڈیزائن، لائبریریاں اور میوزیمز، فلم سازی، بصری آرٹ، ادب اور لسانیات، فن تعمیر، کلنری آرٹس اور ڈیزائن شامل ہیں۔
طلبہ کلنری آرٹس اکیڈمی،سکول آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ آف شکاگو، کلنری انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ، یونیورسٹی آف آرٹس لندن، پریٹ انسٹی ٹیوٹ، مانچسٹر سکول آف آرکیٹیکچر، ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی، انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن،  یونیورسٹی آف ایڈنبرا اور ڈرہم یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں اور یونیورسٹیوں میں شرکت کریں گے۔
طلبہ کی اکثریت امریکہ میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے گی جو 115 طلبہ کی میزبانی کرے گا اس کے بعد برطانیہ (56 طلبہ)، سوئٹزرلینڈ (20 طلبہ) اور آسٹریلیا (10 طلبہ) ہیں۔
مصر اور فرانس دو، دو طلبہ کی میزبانی کریں گے جبکہ باقی تین طلبہ کو اٹلی، سنگاپور اور جنوبی کوریا کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔
سکالرشپ پروگرام نے اپنے آغاز کے بعد سے 683 طلبہ کو فائدہ پہنچایا ہے جن میں 443 خواتین اور 240 مرد شامل ہیں۔
اپنی بیچلر ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے 384 طلبہ کے ساتھ پروگرام کا سب سے زیادہ حصہ بنایا، اس کے بعد ماسٹر ڈگری (291 طلبہ) اور پی ایچ ڈی کے لیے تعلیم حاصل کرنے والے (آٹھ طلبہ) طلبہ تھے۔
ثقافتی سکالرشپ پروگرام ثقافت اور فنکارانہ شعبوں میں اس کی جامعیت اور مہارت کے تنوع سے ممتاز ہے۔
منتخب طلبہ کو ٹیوشن فیس، اپنے اور اپنے ساتھیوں کے رہنے کے اخراجات، ہیلتھ کیئر، ٹریول ٹکٹ کے ساتھ ساتھ فالو اپ اور تشخیصی رہنمائی کے پروگراموں کے لیے مالی کوریج سے فائدہ ہو گا۔

شیئر: