Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی کو ناہل قرار دے دیا

اسلام آباد..الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی سردار نسیم کو مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہونے پر نااہل قرار دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی طاہرہ تنویر اور تحریک انصاف کی لبنیٰ اقبال نے سردار نسیم کی نااہلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ سردار نسیم پر گذشتہ برس 15 نومبر کو مخصوص نشستوں کے بلدیاتی الیکشن کے دوران انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور ایک مخصوص امیدوار کے حق میں ٹھپے لگانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔درخواست گزاروں نے ویڈیو ثبوت بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تھے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سردار نسیم نے اپنے وکیل کے توسط سے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ پولنگ اسٹیشن میں داخل ضرور ہوئے تھے تاہم انتخابی عملے کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے پر وہاں سے چلے گئے تھے۔انہوںنے کسی بھی غلط کام یا مخصوص امیدوار کے حق میں ٹھپے لگائے جانے کی تردید کی تھی۔الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سردار نسیم کے خلاف نااہلی کی درخواستیں منظور کرلیں او ر انہیں میئر راولپنڈی کے عہدے سے ڈی سیٹ کردیا۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کے دوران درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شیئر: