Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن سے ایک ہزار 779 دھماکہ خیز ڈیوائسز کلیئر

اب تک 5 لاکھ 68  ہزار بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 779 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 292 پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 275 اینٹی ٹینک، 115 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 79 دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائسز شامل ہیں۔
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 961 بارودی سرنگوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔

مسام پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں جدید آلات فراہم کیے جاتے ہیں، دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہونے والے یمنیوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔

 

شیئر: