Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کے سفیر کا پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اماراتی سفیر نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا (فوٹو: اماراتی سفارت خانہ)
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات كے سفیر حمد عبید الزعابی نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔
پاکستان میں یو اے ای کے سفارت خانے کے مطابق اماراتی ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل حمود الجنیبی بھی حمد عبید الزعابی کے ہمراہ تھے۔
اماراتی سفیر نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا تاكہ بے گھر ومتاثرہ خاندانوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم كی جاسكے۔
پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر بیرون ملک سے روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً پانچ پروازیں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔
اتوار کو پاکستان کی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ ’امدادی سامان بھیجنے والوں میں سب سے زیادہ سامان متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔‘

شیئر: