Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی قدر میں مزید کمی، امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کا شرح تبادلہ

پاکستان کی کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج ریٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر دو روپے کم ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا شرح تبادلہ 225.42 روپے رہا۔
بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 223.42 روپے رہی تھی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 59.97، اماراتی درہم 61.37، عمانی ریال 586.27، بحرینی دینار 597.96 قطری ریال 61.54 اور کویتی دینار کی قیمت 729.89 رہی۔
یورو کی قدر 225.19 اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 259 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 232.1 اور قیمت فروخت 234.6 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 61.55 اور قیمت فروخت 62.55 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 63 اور قیمت فروخت 65 روپے رہی۔

شیئر: