Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل کفالہ کا نیا طریقہ، مزید پیشوں کی سعودائزیشن سمیت سعودی عرب سے اہم خبریں

غیرملکی تارکین کے لیے نقل کفالہ کے نئے طریقہ کار کا دوسرا مرحلہ، آئندہ برس مزید 18 پیشوں کو مقامی بنانے پر کام اور سعودی خاتون کا ریاض سے جدہ اونٹ پر سفر سعودی عرب سے زیادہ پڑھنے جانے والے موضوعات رہے۔
خروج نہائی پر جانے والے کتنی مدت کے بعد دوسرے ویزے پر آ سکتا ہے؟ اور کن ملکوں کا اقامہ رکھنے والے مملکت کا سیاحتی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں بھی نمایاں خبریں رہیں۔

غیر ملکی کارکنان کے نقل کفالہ کے لیے نئے طریقہ کار کا دوسرا مرحلہ

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تمام نجی اداروں اور کمپنیوں پر نقل کفالہ کے نئے طریقہ کار کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
اس کے تحت نیا کفیل غیر ادا شدہ ’مقابل مالی‘ ادا کرنے کا پابند نہیں ہوگا۔ اس کے بغیر ہی نقل کفالہ ہوجائے گا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

آئندہ سال مزید 18 پیشوں کو مقامی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں: سعودی وزیر

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے کہا ہے کہ اگلے سال کے دوران 18 پیشوں کو مقامی بنانے  کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مملکت سعودی وژن 2030 کے مطابق ملازمت کے مزید مواقع کے لیے کوشاں ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دارالحکومت ریاض میں مقامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ناصر الجاسر نے بتایا کہ مملکت کا ٹرانسپورٹیشن سیکٹر اپنی تمام خدمات میں سعودی شہریوں کے تناسب کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سعودی خاتون کا ریاض سے جدہ کے لیے اونٹ پر سفر

اونٹ پالنے کا شوق رکھنے والی سعودی خاتون ’رشا القرشی‘ نے ریاض سے جدہ کے لیے اونٹ پر سفر کا آغاز کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق رشا نے 6 ماہ قبل شاہ عبدالعزیزاونٹ ریس میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پرانہوں نےعہد کیا تھا کہ اگر وہ ریس میں ناکام رہیں تو نجد سے حجاز تک اونٹ پرسفر کریں گی۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

خروج نہائی پر جانے والا دوسرے ویزے پر کتنی مدت بعد آسکتا ہے؟

سعودی امیگریشن قوانین میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں جن سے مملکت کے اقامہ ہولڈرز کو سہولت ہوئی ہے۔ 
نئے ضوابط کے تحت ایسے اقامہ ہولڈرز جو مملکت سے خروج عودہ یعنی ایگزٹ ری انٹری ویزے پرگئے ہوئے ہیں ان کے ویزوں اور اقامے کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

خلیجی ممالک کے اقامہ ہولڈرز مملکت کا سیاحتی ویزہ حاصل کر سکتے ہیں؟

وزارت سیاحت کی جانب سے مملکت کے لیے ٹورسٹ ویزے کے ضوابط میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت خلیجی ممالک میں رہنے والے اقامہ ہولڈرز بھی آن لائن سیاحتی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

’بارش کا سلسلہ شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں سے شروع ہوگا‘

سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسم خزاں شروع ہوچکا ہے اور بارش کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ بارش کا سلسلہ ملک کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں سے شروع ہوگا۔ اس مرتبہ اوسط سے زیادہ بارش کا امکان ہے جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر ’پاس ٹریک‘ میں ڈیٹا درج کرنے کی پابندی ختم

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں پر صحت سے متعلق ڈیٹا کے اندراج کی شرط ختم کر دی ہے۔  
اردو نیوز کے پاس دستیاب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق ’بیرون ملک سے آنے والے مسافر سفر سے قبل پاس ٹریک ایپ میں ڈیٹا درج کیے بغیر سفر کرسکیں گے۔‘ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

قسطوں پر اشیا خریدیں، ادائیگی نہیں ہوئی فائنل ایگزٹ لگ سکتا ہے؟

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ نمبر تمام سرکاری معاملات کی انجام دہی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اقامہ نمبر پرٹریفک چالان یا دیگر خلاف ورزیاں رجسٹرکی جاتی ہیں۔ 
جوازات کا ادارہ غیر ملکیوں کے رہائشی امور کی انجام دہی کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔ اقاموں کا اجرا اور انکی تجدید جوازات کے ادارے سے ہی ہوتی ہے۔ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں

شیئر: