Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا البانیہ سے اظہار یکجہتی، سائبر حملوں کی مذمت

 البانیہ نے سائبر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے البانیہ میں سائبر حملوں کی مذمت کی ہے جس میں ڈیجیٹل انفراسٹریکچر کو نشانہ بنایا گیاتھا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سائبر سیکیورٹی کے تحفظ کےلیے اقدامات پر البانیہ کی سپورٹ اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی عرب نے سائبر سپیس میں امن برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط اور مربوط بنانے، سائبر خطرات سے نمنٹنے کےلیے مسلسل کوششوں کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور خطرات سے نمٹنے کےلیے فیصلہ کن اقدامات پر زور دیا ہے۔
 یاد رہے کہ البانیہ نے بدھ کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد رواں برس جولائی میں ہونے والے سائبر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔
 اس واقعے کے بعد البانیہ نے ایرانی سفارت کاروں اور سفارت خانے کے عملے کو 24 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا دیا تھا۔
امریکہ نے بھی ایران کے وزارت انٹیلیجنس و سکیورٹی اور اس کے وزیر پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

شیئر: