Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے صنعتی پیداواری انڈیکس میں 17.7 فیصد اضافہ

مینوفیکچرنگ کا حصہ جولائی میں 1.7 فیصد سے بڑھ کر 7.4 فیصد پوائنٹس ہوا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے صنعتی پیداواری انڈیکس میں جولائی کے دوران ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ترقی بنیادی طور پر تین ذیلی شعبوں کان کنی، مینوفیکچرنگ، بجلی اور گیس کی سپلائی میں اعلٰی پیداوار کی وجہ سے ہوئی۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے جولائی میں کان کنی میں 14.1 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ سعودی عرب نے جولائی 2022 میں تیل کی پیداوار میں 10 ملین بیرل یومیہ سے زیادہ کا اضافہ کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 32.6 فیصد اضافہ ہوا۔ بجلی اور گیس کی سپلائی میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق آئی پی آئی ایک اقتصادی اشارہ ہے جو صنعتی پیداوار کے حجم میں تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اگرچہ آئی پی آئی بھی مثبت رجحانات دکھا رہا ہے لیکن اپریل میں اس کی نمو 26.7 سال بہ سال کی ترقی سے لگاتار تیسرے مہینے سست ہوئی ہے۔
آئی پی آئی نے ماہانہ بنیادوں پر 1.6 فیصد اضافہ دیکھا جس کی وجہ کان کنی اور اس کے سب سے زیادہ وزن والے 74.5 فیصد اجزا کی کھدائی ہوئی جس میں معمولی 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔
تاہم اس ماہ بجلی اور گیس کی فراہمی میں 14.6 فیصد اضافہ ہوا لیکن اس کے چھوٹے حصے نے اسے انڈیکس میں غیرمعمولی بنا دیا۔
مجموعی طور پر آئی پی آئی میں نمو کی خصوصیت ہے جو مئی 2021 میں شروع ہوئی تھی۔
اس سے پہلے یہ کورونا کی وبا کے دو سال طویل اثرات کی وجہ سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا۔
پچھلے چار مہینوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو آئی پی آئی میں کمی کان کنی اور کھدائی میں سست نمو کی وجہ سے ہوئی جس کا حصہ اپریل میں 21.1 فیصد پوائنٹس سے اس عرصے میں نصف رہ کر 10.5 فیصد پوائنٹس رہ گیا۔
اس کے برعکس مینوفیکچرنگ کا حصہ جولائی میں 1.7 فیصد سے بڑھ کر 7.4 فیصد پوائنٹس ہو گیا جو اپریل میں 5.7 تھا کیونکہ اس شعبے کی سالانہ ترقی جولائی میں 25.1 فیصد سے بڑھ کر 32.6 فیصد ہو گئی۔

شیئر: