Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹیو سمتھ کی حاضر دماغی، نو بال اور فری ہِٹ ایک ساتھ

نیوزی لینڈ کے خلاف سٹیو سمتھ نے سینچری سکور کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلین بیٹر سٹیو سمتھ کرکٹ فیلڈ پر اپنے غیر روایتی کھیل کے لیے مشہور تو ہیں تاہم اس بار ان کی حاضر دماغی نے بھی سب کو حیران کر دیا ہے۔
اتوار کو کیرنز میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں سٹیو سمتھ نے سب کو چکما دے کر نو بال اور فری ہِٹ حاصل کر لی تھی۔
اننگز کے 37ویں اوور کی دوسری گیند پر سٹیو سمتھ نے کِیوی بولر جمی نیشم کو چھکا لگایا تو اس کے بعد فیلڈر گننا شروع کر دیے اور امپائر سے نو بال کے باعث فری ہِٹ کا مطالبہ کر دیا۔

سٹیو سمتھ نے شاٹ کے بعد امپائر کو بتایا کہ یہ نو بال ہے کیونکہ دائرے سے باہر پانچ فیلڈر کھڑے ہیں جس پر انھیں فری ہِٹ دی جائے۔
سٹیو سمتھ نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 131 گیندوں پر 105 رنز بنائے۔
یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ سٹیو سمتھ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا ہو۔ اس سے پہلے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے سپر اوور میں اس وقت دو رنز بنائے جب ٹیم کو جیت کے لیے ایک گیند پر تین رنز درکار تھے۔ جس کے بعد راجستھان رائلز باؤنڈری ریٹ پر جیت گئی تھی۔
اس کے علاوہ 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف وہاب ریاض کی گیند پر چھٹی سٹمپ پر جا کر چوکا مارا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
سٹیو سمتھ کی اس حاضر دماغی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
عمر لکھتے ہیں کہ ’میچ کے دوران فیلڈرز کا پتا لگانا بہت مشکل کام ہے، ویلڈن سٹیو سمتھ۔

راجاسری نے لکھا کہ ’یہ آدمی امپائروں کو سکھا رہا ہے کہ ایک، دو، تین، چار۔

خیال رہے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔

شیئر: