Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبر ایجنسی میں بمباری، متعدد دہشت گردہلاک

خیبرایجنسی... خیبر ایجنسی میں بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی فرار ہوگئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق افغان صوبہ ننگرہار سے خیبرایجنسی میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد واپس افغان علاقے میں فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ۔مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

شیئر: