Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو عملے کی درآمد، انتہائی لاگت کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

 ’مساند‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ضوابط پرعمل درآمد پر نظر رکھی جائے گی( فائل فوٹو عاجل)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی  بہبود نے تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں اور کمپنیوں کوہدایت کی ہے کہ ’وہ افرادی قوت کی درآمد  کےلیے انتہائی لاگت کی حد سے تجاوز نہ کریں جو کمپنی یا ایجنسی اس کی خلاف ورزی کرے گی اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ’ یوگنڈا سے گھریلو عملے کی درآمد کی لاگت کی انتہائی حد 9500ِ، تھائی لینڈ سے 10 ہزار، کینیا سے 10 ہزار870، بنگلہ دیش سے 13 ہزار اور فلپائن سے 17288 ریال ہے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ہے‘۔ 
وزارت افرادی قوت نے گھریلو عملہ طلب کرنے اور مہیا کرنے والوں سے کہا کہ’ فریقین لاگت کی انتہائی حد کی پابندی کریں اور کرائیں۔ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی‘۔  
 افرادی قوت کی درآمد میں شفافیت کے لیے ’مساند‘ پلیٹ فارم کے ذریعے ضوابط پرعمل درآمد پر نظر رکھی جائے گی۔ افرادی قوت کی درآمد کے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق ہونی چاہیے۔اس سے کسی بھی فریق کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ 

شیئر: