Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ثقافت سے انڈین اور جرمن ہم منصبوں کی ملاقات 

جی ٹوئٹنی وزرائے  ثقافت کے اجلاس کے دوران ملاقاتیں ہوئی ہیں( فوٹو ایس پی اے۹
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان سے بدھ کو انڈونیشیا میں انڈین وزیر مملکت برائے امور ثقافت اور جرمن ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان جی  ٹوئٹنی وزرائے  ثقافت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہوئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان نے مملکت اور انڈیا کے درمیان سٹراٹیجک تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’انڈین وزارت ثقافت کے ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ فلمی صنعت میں دونوں ملکوں کے اداروں کے درمیان سٹراٹیجک شراکت چاہتے ہیں‘۔ 
سعودی وزیر ثقافت نے کہا کہ’ آئندہ سال انڈیا کی سربراہی میں جی 20 کی ثقافتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ سعودی عرب نے 2020 کے دوران جی 20 کی سربراہی کے موقع پر وزرائے ثقافت کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی تھی‘۔

جرمنی کا گوئٹے انسٹی ٹیوٹ سعودی طلبہ سے تعاون کررہا ہے(فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے وزرا نے ثقافت کے متعدد شعبوں خصوصا فلم سازی میں ثقافتی تعاون بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
 سعودی وزیر ثقافت سے جرمن وزیر ثقافت و اطلاعات نے بھی ملاقات کی۔
شہزادہ بدر بن فرحان نے کہا کہ’ جرمنی کا گوئٹے انسٹی ٹیوٹ سعودی طلبہ سے تعاون کررہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’قدیم ورثے کے تحفظ میں تعاون کے بڑے امکانات ہیں۔ جرمنی کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ جرمن ماہرین تیما میں ہمارے ساتھ  تعاون کرچکے ہیں‘۔ 
اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے وزارت ثقافت میں بین الاقوامی تعلقات اور ثقافتی امور کے  نگران اعلی راکان الطوق اور سیکریٹری برائے بین الاقوامی  ثقافتی تعلقات انجینیئر فہد الکنعان بھی موجود تھے۔

شیئر: