Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی مداخلت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیںگے،دفتر خارجہ

اسلام آباد...دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے پاکستان میں مداخلت کا معاملہ ہند اورافغانستان کے ساتھ عالمی سطح پر بھی اٹھایا جائے گا۔ہندوستانی جاسوس کلھبوشن یادواور کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے انکشافات نے ہند کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرد ئیے۔ طالبان کمانڈرعمر خالد خراسانی کے ہندمیں علاج کا بھی انکشاف ہواہے۔پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اعترافی بیانات سے ثابت ہوچکا کہ ہندپاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہاہے۔ افغانستان میں گرائے جانے والے سب سے بڑے امریکی بم سے 13 ہندوستانیوں کی ہلاکت سے واضح ہوتا ہے کہ طالبان کو راکی معاونت حاصل ہے۔ بین الاقوامی برادری پاکستان میں ہند کی مداخلت کا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی پاکستان میں دہشت گردی میں بطور ریاست ملوث ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کیلئے ہند نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی ہے۔حریت رہنماوں سید علی گیلانی، یاسین ملک اور آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیاگیا۔

 

شیئر: