Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل خانہ کے لیے عمرہ ویزا، سعودی کی 53 شادیاں اور ابشر پر نئی سہولتوں سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

مملکت میں مقیم غیرملکی اپنے اہل خانہ کے لیے عمرہ ویزہ جاری کرا سکتے ہیں؟ اور 53 شادیوں کے دعویدار سعودی شہری سے متعلق خبریں قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران مکہ سے جدہ روزانہ ٹرینوں کی اطلاع، ریال کے مقابلے میں پاکستانی اور دیگر کرنسیوں کا شرح تبادلہ اور پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ بھی نمایاں رہی۔

غیر ملکی اپنے اہل خانہ کے لیے عمرہ ویزا جاری کرا سکتے ہیں؟

سعودی حکومت کے وژن 2030 کا ایک اہم ہدف عمرے کے لیے آنے والے زیادہ سے زیادہ افراد کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔
سعودی وزارت حج نے اس سلسلے میں ڈیجیٹل عمرہ سروسز کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے سعودی عرب سے آنے والےعمرہ زائرین ہوٹل کی بکنگ، ٹرانسپورٹ  اور دیگر خدمات آن لائن حصول ممکن ہو گیا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

’اب شادی کا ارادہ نہیں‘ 53 شادیوں کے دعویدار سعودی شہری

سعودی شہری ابو عبداللہ جو 53 شادیاں کرنے کے دعویدار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلی شادی 20 سال کی عمر میں کی تھی اور اب ان کی عمر 63 برس ہے۔
ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابو عبداللہ نے بتایا  کہ وہ خاموشی سے زندگی گزار رہے تھے کہ ایک دوست نے شادیوں کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

مکہ سے جدہ روزانہ 32 ٹرینیں چلیں گی، یکطرفہ کرایہ بھی کم

سعودی عرب میں مکہ سے جدہ حرمین ٹرین سروس میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
عکاظ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جدہ سے مکہ (اپ اینڈ ڈاون) یومیہ 32 ٹرینیں چلائی جائیں گی جس سے مسافروں کوسہولت ہوگی۔ 
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

غیر ملکی کارکن اپنے پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ خود کرا سکتا ہے؟

 سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے قانون کے مطابق مملکت میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے سپانسرز کے ذمے کارکنوں کی دستاویزات مکمل رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں کارکنوں کا اقامہ، ان کی سالانہ میڈیکل انشورنس، خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ ویزے کا اجرا ودیگر امور کی انجام دہی شامل ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ابشر پلیٹ فارم پر دی جانے والی چار نئی سہولتیں کون سی ہیں؟

سعودی وزارت داخلہ نے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ملنے والی سروسز میں چار سہولتوں کا اضافہ کیا ہے۔
امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد بن عبداللہ البسامی نے پیر کو ابشر کے ذریعے چار نئی خدمات کا افتتاح کیا۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق تمام امور آن لائن کرانے کا عزم رکھتے ہیں۔
تفصیل یہاں پڑھیں

وزٹ ویزے کی اقامے میں تبدیلی، وائرل وڈیو پر محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے وزٹ ویزے کو باقاعدہ اقامے میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وزٹ ویزے کو اقامے میں تبدیل کرانے کے لیے کیا کارروائی کرنا ہوگی اورکون سی دستاویز درکار ہیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ہروب اور خروج وعودہ کی خلاف ورزی والے دوسرے ویزے پر آ سکتے ہیں؟

سعودی عرب میں خروج وعودہ ویزے پر مقررہ مدت کے دوران واپس نہ آنے والوں کو خلاف ورزی کا مرتکب قراردیاجاتاہے۔ ایسے تارکین وطن جو خروج وعودہ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں انہیں مملکت میں 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کردیاجاتا ہے۔ 
ایک شخص نے استفسار کیا ہے نوبرس قبل خروج وعودہ پرگیا تھا اس دوران دوسرے ویزے پرنہیں آیا، کیا اب سعودی عرب آسکتے ہیں؟
جواب یہاں پڑھیں

شیئر: