Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں آم کھانے پر جھگڑا، بھائی نے دوسرے بھائی کو چاقو گھونپ دیا

پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا( فوٹو امارات الیوم)
مصر کی الجیزہ کمشنری میں  ایک آم کھانے پر جھگڑے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق الھرم پولیس سٹیشن کو الجیزہ کےالھرم ہسپتال انتظامیہ نے اطلاع دی کہ ایک زخمی نوجوان کو لایا گیا ہے اس کے سینے پر چاقو سے وار کیا گیاہے۔ 
پولیس اہلکار فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ کہ گھر کے ریفریجریٹر میں ایک آم باقی بچا تھا۔ دونوں بھائیوں میں اس بات پر جھگڑا ہوگیا کہ ان میں سے کون وہ آم کھائے گا۔ ایک بھائی آم لینے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسرے نے باورچی خانے سے چاقو اٹھایا اور اس کے سینے پر وارکیا۔
 ملزم اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ چار دن تک جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا ہے۔ 

شیئر: