Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عالمی برادری تعلیمی شعبے میں سعودی عرب کے تجربے سے فائدہ اٹھائے‘

یونیسکو کے عہدیدار نے کورسز کی ریکارڈنگ کے طریقہ کار کو بھی سراہا۔(فوٹو ایس پی اے)
یونیسکو میں مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی یونٹ برائے ایجوکیشن  کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا بڑا ملک ہے۔ عالمی برادری اس کے تجربے سے فائدہ اٹھائے‘۔
ایس پی اے اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق یونیسکو کے عہدیدار نے کہا کہ ’سعودی عرب میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جو قابل تعریف ہے۔ مملکت نے تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جو راستہ اختیار کیا گیا وہ درست ہے‘۔ 
یونیسکو کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ’ مملکت میں تعلیم کے عمل کی تجدید کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے تعلیم کے شعبے کو جدید وسائل مہیا کیے گئے ہیں۔‘
یونیسکو کے اعلی عہدیدار نے سیٹلائٹ کے ذریعے کورسز کرانے والے سکول کا دور کیا اور سکول کے سٹوڈیوز کا معائنہ کیا۔ انہوں اسباق کی ریکارڈنگ کے طریقہ کارکو بھی سراہا۔
انہیں ’مدرستی‘ اور ’روضتی‘ پلیٹ فارموں کے حوالے تعارفی وڈیو بھی دکھائی گئی۔
 انہوں نے ای ایجوکیشن اور آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کے تجربے پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

شیئر: