Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول میں نویں منزل سے گرنے والی سعودی لڑکی فضائی ایمبولینس سے مملکت منتقل 

سعودی قیادت کی ہدایت پر وزیر خارجہ کی نگرانی میں کارروائی کی گئی (فائل فوٹو العربیہ)
استنبول میں سعودی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ’نویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گرنے والی 14 سالہ سعودی لڑکی کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے سعودی عرب منتقل کیا گیا ہے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی قونصلیٹ ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ’ سعودی سفارتکاروں نے اتوار18 ستمبر کو سعودی لڑکی کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے اپنی نگرانی میں مملکت بھجوایا ہے‘۔

 کھڑکی سے نیچے گرنے کے باعث سعودی لڑکی کو زخم آئے تھے(فوٹو سبق)

قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ ’سعودی لڑکی کو استنبول سے مملکت منتقل کرانے کی کارروائی اعلی قیادت کی ہدایت پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نگرانی میں کی گئی ہے۔‘
یاد رہے کہ استنبول میں عمارت کی 9 ویں منزل کی کھڑکی سے نیچے گرنے کے باعث سعودی لڑکی کو زخم آئے تھے۔

شیئر: