Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے پیر کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پرپاکستان اورسعودی عرب کے درمیان روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ تعاون معاہدے کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ پاکستانی عازمین حج و عمرہ کے لیے انتہائی سود مند ہے۔
وزیر داخلہ نے حالیہ سیلاب میں متاثرین کے لیے ہنگامی انسانی امداد پرسعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر داخل نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب مل کر تمام داخلی اورعلاقائی سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ فراخدلانہ مدد اورمعاونت کی ہے۔‘

شیئر: