Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلیے روانہ

جنرل اسمبلی 77 ویں سیشن میں سعودی وفد کی قیادت کریں گے( فائل فوٹو)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 77 ویں سیشن  میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔ وہ سعودی وفد کی قیادت کریں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکہ میں متعین سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، سیکریٹری خارجہ برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی اور اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل سعودی وفد میں شامل ہیں۔
سعودی عرب نیویارک میں عالمی صحت اور اقتصادی بحران سے نمنٹے کے لیے پالیسیوں پر ہونے والے مباحثے میں حصہ لے گا۔ سعودی وفد برادر اور دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ 
سعودی وزیر خارجہ چین، برطانیہ، وفاقی روس، فرانس اور یورپی یونین کے ساتھ  ہونے والی خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) کی ملاقاتوں میں قیادت کریں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے سالانہ رابطہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ 
سعودی وزیر خارجہ روہنگیا کے بحران پر ہونے والے اس اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس کا اہتمام بنگلہ دیش، وزیر اعظم شیخ حسینہ کی موجودگی میں کررہا ہے۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان فوڈ سیکیورٹی ورلڈ سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ عالمی ترقیاتی اقدام کے محبان کے وزارتی اجلاس نیز کووڈ  19 کے حوالے سے عالمی لائحہ عمل پر ہونے والے وزارتی اجلاس نیز خوراک، توانائی اور فنڈنگ  جیسے عالمی بحرانوں سے نمٹنے والے عالمی گروپ کی گول میز کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

شیئر: