Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر وائرل گلاب جامن برگر ملتا کہاں ہے؟

نریندر سوئٹس نامی دکان ہماچل پردیش میں ہے (فوٹو: یوٹیوب سکرین گریب)
سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر ایک ایسی ویڈیو کا راج ہے جسے دیکھ کر صارفین پرمزاح انداز میں طنز و تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔
یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر ندا ملک نامی صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی تھی اور وہاں سے یہ ویڈیو ٹوئٹر پر بھی آگئی ہے۔
یہ ویڈیو دراصل گلاب جامن اور برگر کا ایسا ملاپ ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔
ویڈیو میں لکھا گیا ہے کہ ’کیا آپ نے کبھی بن گلاب جامن ٹرائی کیا ہے؟‘ یہ ویڈیو دراصل انڈین ریاست ہماچل پردیش کے علاقے کسولی ہلز میں بنائی گئی ہے۔
لیکن سوشل میڈیا صارفین کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ یہ ویڈیو کہاں بنائی گئی ہے بلکہ انہیں یہ پریشانی ہے کہ گلاب جامن اور برگر کو ملانے کی کوشش ہی کیوں کی گئی۔
منٹی شرما نامی صارف نے اس ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’گلاب جامن برگر کھانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔‘
تنو نامی صارف نے لکھا کہ ’میں نے ابھی گلاب جامن برگر کی ویڈیو دیکھی۔ آپ سب جہنم کی ویٹ لسٹ میں رہنے تک کے مستحق نہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’گلاب جامن برگر بنانا ایک سنگین جرم ہے اور اس کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں چلنا چاہیے۔‘

یہ گلاب جامن برگر کسولی ہلز ہماچل پردیش میں نریندر سوئٹس نام دکان پر بنایا اور کھلایا جاتا ہے اور دکان کو بنے ہے ہوئے تقریباً 46 سال ہوچکے ہیں۔

شیئر: