Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 20 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک روپے کے اضافے کے بعد 238.91 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 63.53، اماراتی درہم کی قدر 65.04، کویتی دینار 773.33، عمانی ریال 620.52، بحرینی دینار 633.70 اور قطری ریال کی قیمت 65.36 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 273.18 اور یورو کی قدر 239.07 روپے رہی۔
منگل 20 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 242.5 اور قیمت فروخت 244.8 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 64.3 اور قیمت فروخت 64.9 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.9 اور قیمت فروخت 66.5، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 276.4 اور قیمت فروخت 279 جب کہ یورو کی قیمت خرید 242.2 اور قیمت فروخت 244.6 روپے رہی۔

شیئر: