Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم کی ٹی20 رینکنگ میں مزید تنزلی

ٹی20 بلے بازوں کی فہرست میں محمد رضوان پہلے نمبر پر ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز بابر اعظم آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں مزید ایک درجے کی  تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انڈین بلے باز سوریا کمار یادو نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 46 رنز بنا کر پاکستانی کپتان کو ان کی تیسری پوزیشن سے محروم کیا ہے۔
ایشیا کپ میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد بابر اعظم گزشتہ ہفتے تیسری پوزیشن پر آ گئے تھے۔ ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم نے حاصل کر لی تھی۔
اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان نے بابر سے ان کی پہلی پوزیشن چھین لی تھی۔
منگل کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں بھی بابر اعظم صرف 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔
ٹی20 بلے بازوں کی فہرست میں محمد رضوان پہلے، جنوبی افریقی کے ایڈن مارکرم دوسرے، انڈین کے سوریا کمار یادو تیسرے، بابر اعظم چوتھے جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔

سوریا کمار یادو نے بابر اعظم سے ان کی تیسری پوزیشن چھینی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چھٹے، نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیوڈ کونوے ساتویں جبکہ سری لنکا کے پاتھم نشانکا آٹھویں، یو اے ای کے محمد وسیم نویں اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس 10 ویں نمبر پر ہیں۔
ایشیا کپ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے انڈین سٹار بیٹر وراٹ کوہلی جو ٹی20 کی رینکنگ میں 33 ویں نمبر سے 15 ویں نمبر پر آ گئے تھے، ان کو بھی گزشتہ روز دو رنز بنانے کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے اور وہ اب 16 ویں نمبر پر ہیں۔

شیئر: