Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری صلالہ کے پہاڑوں سے گر کر ہلاک

’مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں نے شہری کی لاش کو نکال لیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سلطنت عمان میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ صلالہ کے سمحان پہاڑوں سے ایک شہری گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ہلاک ہونے والے شہری کی لاش وطن واپس لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں‘۔
’مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں نے شہری کی لاش کو نکال لیا ہے‘۔
سفارتخانے نے شہری کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

شیئر: