Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم سے ٹی20 رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن چھن گئی، محمد رضوان نمبر ون

محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ میں ٹاپ بیٹر بن گئے ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی20 کرکٹ کی ٹاپ پوزیشن چھن گئی، پاکستانی پلیئر محمد رضوان نئے نمبر ون بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق محمد رضوان 815 پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم رینکنگ میں 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے، انڈیا کے سریاکمار یادیو چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملن پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹی 20 کرکٹ کے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ 792 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے نمبر پر ہیں۔
انگلش سپنر عادل رشید تیسرے، افغان کرکٹر راشد خان چوتھے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مرد کھلاڑیوں کی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی ٹی 20 میں پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ون ڈے میں سرفہرست اور انڈیا کے رویندرا جڈیجا ٹیسٹ کرکٹ کی ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

بدھ کو اپ ڈیٹ کی گئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے جوروٹ سرفہرست اور ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم اب بھی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

شیئر: